برسوں کی ریاضتوں کا صنم کچھ تو اجر ہو
Poet: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی, فیصل آباد ,پنجاب, پاکستانبرسوں کی ریاضتوں کا صنم کچھ تو اجر ہو
صلہ چاہتے نہیں نتیجہ کچھ تو مگر ہو
اتنے تو وسیع دل ہو گے تم بھی کہیں
وہ جو تیری وجہ سے بکھرے ان کی بھی خبر ہو
ہم مانتے ہیں حسن میں پھول اپنی مثال ہیں
سایہ کرے خوب ہے ایسا جو شجر ہو
کاش ان کے روبرو ہوں میں بھی کبھی
کاش کبھی بزم میں میرا بھی ذکر ہو
وقت کی گردشوں میں ہم ٹھہر گئے ہیں عنبر
جیسے کہ اسی راہ سے پھر اس کا گزر ہو
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad