برف جیسے ذہن

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

برف جیسے ذہن
بے حسی پیرہن

بے ضمیری یہاں
سب کا ٹھہراچلن

آج لہجوں میں ہے
خار جیسی چھبن

نظریں شعلہ بنیں
آگ اگلیں دہن

ہم نوا ...اب کہاں
خواب شیریں سخن

آؤ.... صحراؤں کا
نام رکھ دیں چمن

ایسے ماحول میں
منجمند فکر وفن

Rate it:
Views: 547
17 Jan, 2017