بنتِ حوا راحتِ جاں راحتِ انسان ہے

Poetوشمہ خان وشمہ Submitted byوشمہ خان وشمہ
Text size

بنتِ حوا راحتِ جاں راحتِ انسان ہے
روحِ آدم پر خدا کا یہ بڑا احسان ہے

جس کے دم سے ہے منور دوستو یہ کائنات
اپنے گھر میں چند پل کی وہ حسیں مہمان ہے

یہ محبت سے بناتی ہے مکاں کو آشیاں
یہ معطر اپنی ہستی میں حسیں گلدان ہے

قلب انساں کے لئے جو باعثِ تسکین ہے
نارسائی سہتے سہتے درد سے ہلکان ہے

وقت کے بازار میں یہ عکس وشمہ دیکھ کر
دم بہ خود یہ سوچ کے میدان میں حیران ہے

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied