بنے ہیں کام سب الجھن سے میرے
Poet: کاشف حسین غائر By: Anila, Sialkotبنے ہیں کام سب الجھن سے میرے
یہی اطوار ہیں بچپن سے میرے
ہوا بھی پوچھنے آتی نہیں اب
وہ خوشبو کیا گئی آنگن سے میرے
زمیں ہموار ہو کر رہ گئی ہے
اڑی ہے دھول وہ دامن سے میرے
سنو اس دشت کا ہم زاد ہوں میں
یہ واقف ہے اکیلے پن سے میرے
ہوائے بے دلی بھی خوب نکلی
خلش تک لے اڑی جیون سے میرے
More Sad Poetry






