Add Poetry

بچے بوڑھے ہیں سب نوجواں رقص میں

Poet: اےبی شہزاد میلسی By: اےبی شہزاد میلسی, Mailsi

بچے بوڑھے ہیں سب نوجواں رقص میں
میں اکیلا نہیں ہوں یہاں رقص میں

ادنی اعلی کی پہچاں بچی ہی نہیں
ہوگئی ہے محبت عیاں رقص میں

رنج و غم کے یہ بادل سبھی چھٹ گئے
ذکر جاناں نے باندھا سماں رقص میں

مبتلا عشق میں ہیں سبھی آدمی
سارے کا سارا ہے کارواِں رقص میں

چل پڑی زندگی رک گئے رفتگاں
ہیں ازل سے یہ دونوں جہاں رقص میں

ڈھونڈنے زندگی کو چلے ہو کہاں
اب وہاں موت کا ہے سماں رقص میں

میرا شہزاد مرشد ہے کامل ولی
دل جلے ہیں سبھی درفشاں رقص میں

Rate it:
Views: 232
12 Dec, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets