بڑا بے قرار ہوں میں میری لو خبر یا وارث
Poet: Mohammed Iqbal Ishrat Warsi By: Ishrat Iqbal Warsi, mirpurkhasبڑا بے قرار ہوں میں میری لو خبر یا وارث
تیری راہ تک رہا ہے تیرا منتظر یا وارث
بڑی بے رنگی ہے دنیا بڑا بے سکون قالب
تیرے در پہ زندگی ہو میری اب بسر یا وارث
سبھی ربط میرے ٹوٹے بڑی بے رخی سے چھوٹے
میرا حوصلہ بڑھانا میرے آ کہ گھر یا وارث
مجھے چھوڑ کے اکیلا چلا کاروان دیوہ
ہے سزا اگر خطا کی کرو درگزر یا وارث
وہ جو کل تھے ساتھ میرے وہی رخ کو اپنے پھیرے
کبھی دیکھتے ادھر ہیں کبھی وہ ادھر یا وارث
میرا حال زار ابتر تیری یاد سے ہے بہتر
تیرا وارثی عشرت کرے اب سفر یا وارث
More Sad Poetry






