میں دیکھتا ہوں
بکھرے بکھرے خواب
تنہا تنہا سی
لاحاصل سی زندگی
پھر کبھی
میں سوچتا ہوں
جب سنگ میل کا پتہ نہ ہو تو
منزل کیا ہوگی
دور بہت دور
کچھ اجالا سا دکھائی دیتا ہے
کیا میری منزل ہے وہ؟
یا بس صرف کوئی سنگ میل
مگر کیا
اس کی کوئی حقیقت بھی ہے
کہیں ایسا تو نہیں
کہ میں سورج کا پیچھا کر رہا ہوں
سنگ میل بھی نہ ملے
تو منزل کیسی؟
کیا ان بکھرے خوابوں کی
کوئی منزل ہے
یا یہ ادھورے ہی رہیں گے
میرے ارمانوں کی طرح