بھول جانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا -٢
Poet: UA By: UA, Lahoreبھول جانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا
لوٹ آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا
سوگئے جو اپنے خواب نیند کی آغوش میں
ان کو جگانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا
ہو گئے بیدار دل کے سارے زخم ایک ساتھ
سب کو سلانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا
بیت جائیں گے اداسی کے پہر بھی چارہ گر
مسکرانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا
بھولنے کی خو نے جو کچھ کے بھلایا ذہن سے
وہ یاد آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا
کون اتنی جلدی اپنا آپ منواتا ہے دوست
آزمانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا
وہ کسی سے روٹھ کر پھرتا ہے بے قرار
اس کو بلانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا
جو رشتہ جڑ گیا ہے اک اجنبی کے ساتھ
اسکو نبھانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا
وہ جو ہم سے روٹھ کے بیٹھے ہیں عظمٰی نہار
ان کو منانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا
More General Poetry






