Add Poetry

بھول سکو گے

Poet: Shahzad Shakir By: Shahzad Shakir, Lahore

بھول سکو گے کیا تم
کیسے سوچ لیا ہے تم نے
کیسے چھوڑ سکو گے مجھ کو
کیسے بھول سکو گے مجھ کو
دیکھو کیسے ممکن ہے یہ
ایسا کیسے ہو سکتا ہے
میرے خوابوں میں آتے ہو
میری آنکھوں
میری باتوں
میری راتوں
میری یادوں
میں رہتے ہو
مجھ کو اپنا
سپنا
ساجن
سب کہتے ہو
مجھ کو بھول سکو گے کیسے
مجھ میں ہی تو تم رہتے ہو

Rate it:
Views: 650
11 Jun, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets