بہت ملول ہوں غمگین ہوں اداس ہوں میں
Poet: منظر ہاشمی By: Umair Khan, Torontoبہت ملول ہوں غمگین ہوں اداس ہوں میں 
 مجھے یقین نہیں ہے کہ تیرے پاس ہوں میں 
 
 بھلانا چاہو گے لیکن بھلا نہ پاؤ گے 
 کہ اب تمہاری کہانی کا اقتباس ہوں میں 
 
 زمانہ چھیڑے گا مجھ کو تو مجھ سے کیا لے گا 
 کسی غریب کی ٹوٹی ہوئی سی آس ہوں میں 
 
 مجھے کسی نے بھی لٹتے ہوئے نہیں دیکھا 
 کہ ٹوٹا ٹوٹا ہوں زخمی ہوں بد حواس ہوں میں 
 
 نہ اب اٹھاتا ہے کوئی نہ منہ لگاتا ہے 
 شراب خانے کا ٹوٹا ہوا گلاس ہوں میں 
 
 میں چہرے پڑھ لیا کرتا ہوں دیکھ کر منظرؔ 
 میں غم سمجھتا ہوں سب کا کہ غم شناس ہوں میں
More Sad Poetry






