جوگی جوگی سب بولیں
مشکل جوگی بن جانا
دنیا بھری سیانوں سے
اب کون بنے دیوانہ
سکھ کی بھیک طلب ہے سب کی
مشکل دکھ کا لے جانا
امرت مٹکا بھر بھر پی لیں
زہر نہ قطرہ پلانا
سندر ناری چڑھتا جوبن
اک بیٹا ایک بیٹی مانگیں
دل کا اپنے میل چھڑانے
روح کو اپنی مہکانے
اپنے صنم کو خود منانے
کسی نے آگے نہیں آنا
وہ ستر کا بدلہ دے گا
ایک سجدہ ہے نبھانا
وہ سات پرت نیچے آئے
بلال ایک پرت ہے جانا