بیٹی
Poet: Suhail Ahmad By: Suhail Ahmad, Rawalpindiبڑا ہے مان بیٹے پر 
 وفا بیٹی سکھاتی ہے
 یہ قدرت کا وه تحفہ ہے
 جو رحمت ساتھ لاتی ہے 
 میری بیٹی میری دنیا
 میری دنیا میری جنت
 میں جب مایوس ہوتا ہوں
 بہت بےچین رہتا ہوں
 مجھے جینا سکھاتی ہے
 یہ جب بھی مسکراتی ہے
 مجھے محسوس ہوتا ہے
 خدا بھی مسکراتا ہے
 اسے جب پیار کرتا ہوں
 گلے سے جب لگاتا ہوں
 خدا کو ہر گھڑی پھر میں
 بس اپنے ساتھ پاتا ہوں
 یہ مانا بیٹا نعمت ہے
 مگر بیٹی بھی رحمت ہے
 مجھے دنیا سے کہنا ہے
 کہ جس پر مہرباں رب ہو
 اسے دیتا ہے یہ تحفہ
 علامت اپنی رحمت کی
More General Poetry






