تجھے تجھ سے چرانا چاھتا ھوں
Poet: Zeeshan By: Shanzee, karachiتجھے تجھ سے چرانا چاھتا ھوں
جنوں کو آزمانا چاھتا ھوں
ھمارے درمیاں جو موجزن تھا
وھی رشتہ پرانا چاھتا ھوں
مکاں بدلے ھے کتنے اس نگر میں
میں اب کے گھر بسانا چاھتا ھوں
سمے کی آندھیوں سے بجھ نہ پائے
دیا ایسا جلانا چاھتا ھوں
یہ دنیا تو بھت چھوٹی ھے جاناں
تیرے دل میں سمانا چاھتا ھوں
تمھارا ساتھ ھو اور گیت لکھوں
میں جیون شاعرانہ چاھتا ھوں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad