تختی کا جہاں
Poet: Muhammad Zia Siddiqui By: Muhammad Zia Siddiqui, IslamAbadجدت بھی نفاست بھی ہے ہر کام میں آئی
نہ ہے شور شرابا نہ قطار بنائی
تھکان کی شدت بھی نہ دے مجھ کو دکھائی
انسان کی پھرتی میں ہے برق سمائی
اس جدت دوراں پہ کیا میں نے بہت غور
تبدیلی دنیا کی سمجھ آئی بہر ظور
کہ سائنسی کرشمات کی رنگینی کا ہے دور
تختی کا جہاں اور کمپیوٹر کا جہان اور
More General Poetry






