تمہارا دل بہل جائے مرا بھی کام ہو جائے
Poet: By: اسرار دانش, Patnaتمہارا دل بہل جائے مرا بھی کام ہو جائے
چلے آؤ بنام ِعشق دورِ جام ہو جائے
کبھی تو اِتفاقاً راستے میں دیکھ لوں اس کو
کسی طرح دلِ مضطر کو کچھ آرام ہو جائے
ہوا ہےکچھ نہیں لیکن یہی میں چاہتا ہوں اب
تجھے پانے کی ہر کوشش مری ناکام ہو جائے
اَساسہ لُٹ نہ جا ئے زندگانی کا محبت میں
کہیں ایسا نہ ہو کہ زندگی دشنام ہوجائے
More General Poetry






