سنو۔۔۔ اے میرے دوست! سنو
تمہارے گمان سے بھی پرے ہے
وہ جو میں نے سوچا ہے
وہ جو تم نے سوچا کہ شاید ایسا ہے
یا پھر سوچا کہ شاید ویسا ہے
پر سنو۔۔۔۔۔۔ ! کہ تم نہیں جان پاؤ گے
کیسا ہے وہ جو میں نے سوچا ہے
کیونکہ تمہارے گمان سے بھی پرے ہے
وہ جو میں نے سوچا ہے
کہو تو بتا دوں کہو تو کچھ بھی نہ کہوں
پر کہہ بھی دوں تو کیا ہے
جو نہ کہوں تو کیا ہے
کہ وہ جو میں نے سوچا ہے
آخر کو تم جان ہی لو گے
بالآخر تم مان ہی لو گے
جب دیکھو گے تب جانو گے
پر تم ابھی نہیں جان پاؤ گے
کہ کیا میں نے سوچا ہے
کیونکہ ۔۔۔۔۔۔
تمہارے گمان سے بھی پرے ہے
جو کچھ کہ میں نے سوچا ہے