Add Poetry

تمہیں بھولے نہیں ہیں ہم۔۔۔ ( اے پی ایس پشاور کے ننھے شہیدوں کے نام)

Poet: Muneeza Waseem By: Muneeza Waseem, Karachi

وطن کے ہر حوالے میں
اندھیرے میں اجالے میں
کسی ماں کی کھلی چوکھٹ پہ لگے
دعاؤں کے تالے میں
کسی والد کے روشن خواب
امیدوں کے ہالے میں
نہیں! غم ہوسکے نا کم
تمہیں بھولے نہیں ہیں ہم

دسمبر جب بھی آتا ہے تو
یادیں لوٹ آتی ہیں
کسی اسکول کی گھنٹی بجے تو
ْآنکھیں بھیگ جاتی ہیں
میرا بیٹا،میرا بیٹا۔۔۔کی آوازیں
یہ آوازیں ستاتی ہیں
یہ یادیں کیسے ہوں مدھم
تمہیں بھولے نہیں ہیں ہم
تمہیں بھولے نہیں ہیں ہم

اے جنت کے مکینوں! جانتے ہو تم؟
تمہاری ماں کی آنکھیں
آج ہیں بے خواب اور پرنم۔۔۔
تمہارے باپ کے کاندھے میں
اب باقی نہیں ہے دم
تمہیں بھولے نہیں ہیں ہم
 

Rate it:
Views: 1175
16 Dec, 2019
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets