Add Poetry

تمہیں جاناں اجازت ہے

Poet: Abdul Waheed(Muskan) By: Abdul Waheed(Muskan), Haripur

تمہیں جانان اجازت ہے

کہ ان تاریک راہوں پر
تھکن سی خود مین پاؤ تو
اندھیروں سے کبھی دل ڈول جائے
تھک سی جاؤ تو
مرے جلتے ہوئے لمحے
مرے کنگال ہاتھوں سے چھڑا کے اپنے ہاتحوں کو
فضا کی نغمگی سے تم نئے گیتوں کو چن لینا
حسیں پلکوں کی نوکوں پر نئے کچھ خواب بنُ لینا
کوئی گر پوچھ لے میرا تو اسسے زکر مت کرنا
مرے جیون کی جلتی دوپہر سے بے غرض ہو کر
تم اپنی چاندنی راتوں میں جگنو پالتی رہنا
مری تنہایوں کی وحشتوں کی فکر مت کرنا
تمہیں اس کی اجازت ہے
مرے سب خط جلا دینا
مرے تحفوں کو دریا میں بہا دینا دبا دینا
مری ہر یاد کو دل سے کھرچنا اور مٹا دینا
تمہیں بلکل اجازت ہے
کہ جب چاہو بھلا دینا
مگر اتنی گزارش ہے
اگر ایسا نہ ہو جاناں
تو اچھا ہے

Rate it:
Views: 739
09 Jan, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets