تمہیں جاننا چاہتی ہوں
Poet: UA By: UA, Lahoreتمہیں جاننا چاہتی ہوں
تمہیں پہچاننا چاہتی ہوں
تمہیں جانتی نہیں ہوں
تمہیں پہچانتی نہیں ہوں
تمہیں روز دیکھتی ہوں
تمہیں روز سوچتی ہوں
تم سے باتیں کرتی ہوں
تمہاری باتیں کرتی ہوں
تم آشنا ہو پر آشنا نہیں
تم اجنبی ہو پر اجنبی نہیں
تمہاری شخصیت جانتی نہیں
تمہاری اصلیت پہچانتی نہیں
تم ساتھ ساتھ رہتے ہو
تم آس پاس رہتے ہو
پر میں تمہیں جانتی نہیں
میں تمہیں پہچانتی نہیں
تمہیں جاننا چاہتی ہوں
تمہیں پہچاننا چاہتی ہوں
More General Poetry






