تمہیں سوچے بنا گزارہ نہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreتمہیں سوچے بنا گزارہ نہیں
مگر تقدیر کو اپنا ملن گوارہ نہیں
تم نے یہ کیسے کہہ دیا ہم سے
ہم نے دل سے تمہیں پکارا نہیں
تیری جانب کھنچے چلے آتے
پر ملا کوئی بھی اشارہ نہیں
ہم نے سمجھا جنہیں ہمارے ہیں
لوگ کہتے ہیں وہ تمہارا نہیں
ہم نے دیکھا ہے دور سے جس کو
اپنی قسمت میں وہ ستارہ نہیں
جو خطا ایک بار کر لیں گے
اسے دہرائیں گے دوبارہ نہیں
عشق کا کھیل جیتنے کے لئے
ہارنے میں کوئی خسارہ نہیں
تھام لیتا ہے اس کا ہاتھ خدا
جس کا ہوتا کوئی سہارا نہیں
ہمیں عظمٰی گمان ہوتا ہے
وہ ہمارا ہے جو ہمارا نہیں
More General Poetry






