Add Poetry

تمہیں ڈھونڈ لائیں گے

Poet: UA By: UA, Lahore

بھول کر بھی ہم تم سے دور نہ ہو پائیں گے
ہم تمہاری دہلیز پہ ساری زندگی کر جائیں گے

تمہارے سنگ جینے کا جو وعدہ جو کر لیا ہے
جی کر نہ کر پائے تو مر کے وفا کر جائیں گے

ہم نے وفا کی خاطر رسم جہاں کو چھوڑ دیا ہے
ہم رسم وفا کی خاطر جاں سے بھی گزر جائیں گے

تم سے جدا ہوئے تو دل کا جہاں ویراں ہوا
تم سے مل کر دوبارہ یہ جہاں بسائیں گے

سمندر ہو کہ صحرا ہو عظمٰی یہ اپنا وعدہ ہے
زمیں پر تم جہاں بھی ہو ہم تمہیں ڈھونڈ لائیں گے

Rate it:
Views: 762
22 Jan, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets