تمہیں کھونے سے ڈرتا ہوں

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

 میں خواب بہت دیکھتا ہوں
ایسے خواب
جن میں کوئی دکھ کوئی پریشانی نہیں ہوتی
جن میں وصل کے رستے ہجر کی وادی سے ہو کر نہیں گزرتے
جن میں محبت ہمیشہ ادھ کھلے پھول کی طرح خوبصورت
اور بچے کی مسکان کی طرح پاکیزہ ہوتی ہے

Rate it:
Views: 799
30 Aug, 2011
More Sad Poetry