Add Poetry

تم بہت ضروری ہو

Poet: By: Mehr Muhammad Asif Salyana, Jhang

تم بہت ضروری ہو
برسات کی پہلی بارش میں
رم جھم کے نیچے
پانی کی لرزش میں
سکون قلب و جاں کےلئے
تم بہت ضروری ہو

رات کی تاریکی میں خوف کی باریکی میں
دہشتوں کے جنگل میں وحشیوں کے چنگل میں
نوخیز کانٹوں سے زخمی ہو بدن میرا
میرے جسم و جاں کے لیے
زیست کے نشاں کے لیے
تم بہت ضروری ہو

ساحل سمندر پر رونقوں کی وادی میں
لہروں کے بپھرنے پر ہل چل سی مچ جائے
میرے دل کے آنگن میں
خوف کا بسیرا ہو
زندگی کے گرد اور تنگ گھیرا ہو
اس خوف آگاھی سے مجھے نکالنے کے لئے
مجھے سنبھالنے کے لئے
تم بہت ضروری ہو

Rate it:
Views: 2227
27 Mar, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets