تم لاکھ انکار کرتے رہو سچائی عیاں ہو جاتی ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreتم لاکھ انکار کرتے رہو سچائی عیاں ہو جاتی ہے
آنکھوں کے پیمانوں سے ہر بات بیاں ہو جاتی ہے
چپ رہ کر تم نے سمجھا تھا شاید ایسا ممکن ہو
لب سی لینے سے اکثر سچائی نہاں ہو جاتی ہے
کیسی حقیقت کیا افسانہ کیا اپنا کیا بیگانہ ہے
وقت گزر جائے تو پھر ہر چیز گماں ہو جاتی ہے
روشن تارا لگتی ہے جو دور سے دیکھنے والوں کو
وہ شمع بھی جل جل کر اک روز دھواں ہو جاتی ہے
دل کے ارمانوں کو عظمٰی دل سے باہر آ نے دو
دل کی حسرت دب دب کر آہ و فغاں ہو جاتی ہے
More General Poetry






