تم میری اک سونی شام تو دیکھو
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaمیرے دل میں چھپے
نادان سے جذبات تو دیکھو
میں کچھ نہیں کہتی پر
جاناں ! میرے حالات تو دیکھو
تیرے بغیر کیسے ساون برستا ہیں
تم میری اک سونی شام تو دیکھو
گلاب کو چھونے کی تمناء لیے
کانٹوں سے زخمی میرے تو دیکھو
تجھے دیکھ رہی تھی تو بھول گئی اپنا آپ
کب چل پڑی شعلوں پے میرے شوق کی انتہا تو دیکھو
تیرے ساتھ کے اک لحمے کی خاطر جاگتی رہی رات بھر
میرے بےتاب دل میں چھپا اپنے لیے پیار تو دیکھو
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






