تم کھو گئے دنیا کی بھیڑ میں
Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Wylieتم کھو گئے دنیا کی بھیڑ میں
ہمیں بھول گئے دنیا کی بھیڑ میں
ہم ڈھونڈ ڈھونڈ کے تھک گئے
تم ملتے نہیں دنیا کی بھیڑ میں
تم نے اپنا لئے دنیا کے میلے
ہم رہے اکیلے دنیا کی بھیڑ میں
ہماری صدا بھی کھو کے رہ گئی
اس شور میں دنیا کی بھیڑ میں
تنہائی کا سفر کٹھن بہت ہے
ملتا نہیں ہمسفر دنیا کی بھیڑ میں
کون ہے رعنا کا جہاں میں اپنا؟
تم رہے بےخبر دنیا کی بھیڑ میں
More Sad Poetry






