Add Poetry

میں نے بڑےموت کے سوداگردیکھے ہیں

Poet: Habibullah ganchevi By: habib ganchvi, Islamabad

میں نے بڑےموت کے سوداگردیکھے ہیں
اُجڑتے ہوئے شہر کے شہر دیکھے ہیں

میں نے پوشیدہ شہد کی شیرینی میں
خاموش سی جان کنیں زہر دیکھے ہیں

گل فشاں میٹھی سی باتوں میں کبھی
مضمربڑے ہولناک قہر دیکھے ہیں

رات کی تاریک گناہوں میں لت پت
پاکیزہ ہستیوں کی سحر دیکھے ہیں

میں نے اس دیس میں صاحب منبر کے
خلوت میں بکھرتے شر دیکھے ہیں

ہم نے ظاہر میں بڑے دین داروں کے
باطن میں چُھپائے ہوئے کفر دیکھے ہیں

اُجڑی ہوئی بستی اُجڑے گھر دیکھے ہیں
ننگ دھڑنگ پھرتے بشر دیکھے ہیں

قانون کو چوکھٹ پہ رگڑتے سر دیکھا ہے
سیاست میں ایسے مشاق ہنر دیکھے ہیں

Rate it:
Views: 254
01 Oct, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets