تم یہ کہتے رہتے ہو
Poet: UA By: UA, Lahore تم یہ کہتے رہتے ہو
 کہ ان سارے لوگوں کو
 تمہارا اور میرا ساتھ
 اچھا نہیں لگتا ہے
 تو کیا تم ایسا چاہتے ہو
 کہ جن لوگوں کو
 تمہارا میرا ساتھ
 اچھا نہیں لگتا ہے
 ان لوگوں کی خاطر
 تمہارا ساتھ چھوڑ دوں۔۔؟
 تو پھر سنو کہ میں
 صرف تمہارے کہنے پر
 صرف تمہارے چاہنے پر
 ہمیشہ ہمیشہ کے لیے
 تمہارا ساتھ چھوڑ رہی ہوں
 لیکن صرف تمہارا ہی نہیں
 ان لوگوں کا ساتھ بھی
 جن کا ساتھ نبھا رہی تھی
 میں اب تک 
 "صرف تمہارے لئے"
More General Poetry






