تو نے جو ٹھکرا دیا تو کدھر جاؤں گا
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamتو نے جو ٹھکرا دیا تو کدھر جاؤں گا
تیرے چاچا کےقدموں میں گرجاؤں گا
میرا دل یہ بات گوارا تو نہ کرے گالیکن
تیرے پیار کی خاطر یہ بھی کرجاؤں گا
مجھے تیرے سر کی قسم ہے جاناں
تو کہے تو جیوں گا تو کہے تومرجاؤں گا
میری ہر پریم کہانی ادھوری رہی ہے
مگر تیری لو سٹوری مکمل کرجاؤں گا
اگر میری یہ محبت بھی ناکام ہو گئی
پھر تیرےچاچا کو کیا منہ دکھاؤں گا
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






