تو کیا تم بھول جاؤ گے۔۔۔؟

Poet: UA By: UA, Lahore

تمہاری ہو نہیں پائی تو کیا تم بھول جاؤ گے
مقدر میں ہو جدائی تو کیا تم بھول جاؤ گے

میرے تم سے مراسم کا اگر دنیا برا مانے
اگر ہوجائے رسوائی تو کیا تم بھول جاؤ گے

سنا ہے کہ جدائی ہی محبت کا مقدر ہے
نہ سہہ پائے جو تنہائی تو کیا تم بھول جاؤ گے

کبھی دنیا کی رونق میں یا تنہائی کے میلے میں
تمہیں میں یاد نہ آئی تو کیا تم بھول جاؤ گے

تمہیں عظمٰی مقدر سے ملے ہیں زخم جو ان کو
محبت سی نہیں پائی تتو کیا تم بھول جاؤ گے
 

Rate it:
Views: 762
04 Nov, 2011