ہم سے تکرار مت کرنا
بہت پچھتاؤ گے ورنہ
اگر ہم کچھ نہیں کہتے
اگر ہم چپ ہی رہتے ہیں
تو صاحب یہ نہ سمجھو ہم
بات کرنے سے قاصر ہیں
لبوں کو سی لیا ہم نے
زہر سب پی لیا نے
تمہیں ہم کیا بتائیں کہ
ہمارے دل میں کیا کیا ہے
تمہارے حق میں بہتر ہے
یہ نہ پوچھو تو بہتر ہے
اگر وہ کہہ دیا ہم نے
جو تم پوچھا کئے ہم سے
تمہی خود سہہ نہ پاؤ گے
میری جاں سٹپٹاؤ گے
کہ ہم چپ چاپ رہتے ہیں
اسی لئے تو کہتے ہیں
ہم سے تکرار مت کرنا
بہت پچھتاؤ گے ورنہ