تیرا جمال رہا

Poet: محمد مسعود نوٹنگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottingham

خزاں کا موسم گیا، بس تیرا جمال رہا
میرے خیال میں اب تک وہی جمال رہا

میں جانتا ہوں کہ دنیا قریب ہے میرے
مگر نظر میں ہمیشہ تیرا جمال رہا

یہ دل بھی کیا ہے، اسے ایک بار دیکھ لیا
تو پھر تمام ہی لمحے تیرا جمال رہا

سفر طویل تھا، منزل کو پا لیا ہے مگر
میں خود بدل گیا اور یہ جمال رہا

تجھے پکار کے دیکھے گا جب مسعود تو
یہ یہی کہے گا، زمانے پہ تیرا جمال رہا
 

Rate it:
Views: 1
04 Dec, 2025
More General Poetry