تیرا دھیان ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreہر پل میرے گیان میں تیرا دھیان ہے
اور کیا دیکھوں مجھے تیرا دھیان ہے
ہر سمت راستے مجھے پکارتے رہے
لیکن میں کہاں جاؤں کہ تیرا دھیان ہے
گردش میں فلک اور ادھر میں زمین پر
گردش میں رہوں لیکن تیرا دھیان ہے
دنیا کی خبر کیا مجھے اپنی خبر نہیں
خود فراموشی ہے مگر تیرا دھیان ہے
اب کسی پہر میری جان کو آرام نہیں
رات میں نیند میں خوابوں میں تیرا دھیان ہے
More General Poetry






