تیرا پیار پانے کی خاطر
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: dM.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMتیرا پیارپانے کی خاطرکچھ کر جاؤں گا
اگر تو نہ ملی تو زہر کھاکرمرجاؤں گا
تو چاہےمجھ سےسیدھےمنہ بات نہ کر
میں پھر بھی ہر روز تیرےگھر جاؤں گا
مجھےاگر تیری محبت کاسہارہ نہ ہو گا
اس غم سے سدا کے لیے بکھر جاؤں گا
کون ہے جو مجھےتم سےملنےکوروکے
تجھے ملنے کو اٹھا کر اپنا سر جاؤں گا
میں کسی کی دھمکیوں سےنہیں ڈرنےوالا
تو گرنہ بلائےمیں پھربھی مگر جاؤں گا
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






