تیرا پیار کیا ملا کہ نئی زندگی ملی (گیت)
Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanہوا پر سکون ، ہونٹوں کو میرے ہنسی ملی
ترا پیار کیا ملا کہ نئی زندگی ملی
ترے حسن پہ گمان ہوا پھول کا مجھے
مرا دل یہ چاہے پیار کروں عمر بھر تجھے
تری ہر ادا میں شوخی بھری سادگی ملی
ترا پیار کیا ملا کہ نئی زندگی ملی
تجھے بھر لوں اپنی بانہوں میں میرے قریب آ
مری جان تو ہے آج سے میرا نصیب آ
ہوئے دور سارے رنج مجھے ہر خوشی ملی
ترا پیار کیا ملا کہ نئی زندگی ملی
یہ حسین رات دیکھو گزر جائے نہ کہیں
یہ خمار دھیرے دھیرے اتر جائے نہ کہیں
تری مست مست آنکھوں سے اک بے خودی ملی
ترا پیار کیا ملا کہ نئی زندگی ملی
ہوا پر سکون ،ہونٹوں کو میرے ہنسی ملی
ترا پیار کیا ملا کہ نئی زندگی ملی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad