تیری جدائی نےمجھے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

تیری جدائی نے مجھے رلایا بہت ہے
تیری یادوں نے مجھے ستایابہت ہے

میرے پاس کسی چیز کی کمی نہیں
میرے لیے تیرے پیار کا سرمایہ بہت ہے

تیری دید کا مجھے شوق ہی رہا
تیری تلاش میں خود کوگنوایابہت ہے

یہ تجھے بھولنے کا نام نہیں لیتا
اپنےدل نادان کو سمجھایابہت ہے

تیرے دل سے ہجرت کرنےکہ بعد
اصغرکئی دن پچھتایابہت ہے

Rate it:
Views: 427
07 Apr, 2016