Add Poetry

تیری مہک سے دل کو معطر رکھتا ہوں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, Birmingham

تیری مہک سےاپنے دل کو معطر رکھتا ہوں
منزل کی جستجومیں خود کو محوسفررکھتاہوں

میرےرخسار کو چھوتی ہےجب صبا کبھی
اس طرح میں تیرےآنے کی خبر رکھتا ہوں

مجھ سے بات کرتےہی لوگ دیوانےہو جاتےہی
میں اپنی باتوں میں کچھ ایسا سحر رکھتاہوں

ایک بار جو دیکھ لے وہ کبھی بھولتا نہیں
الله کے فضل سےشخصیت بڑی پراثر رکھتاہوں

مجھےفخر ہے کےنسبت ہےکربلاوالوں سے
اسی لیے تو نام بھی اصغر رکھتا ہوں

Rate it:
Views: 308
12 Jun, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets