تیری یادوں نے مجھے رات کو سونے نہ دیا

Poet: داد بلوچ فورٹ منرو By: داد بلوچ, Dera Ghazi Khan Fort Munro

تیری یادوں نے مجھے رات کو سونے نہ دیا
اشک پلکوں میں زمانے نے پرونے نہ دیا

ہم بھٹکتے ہی رہے ہجر کی شاہراہوں پر
عشق نے ہم کو تیرے سامنے ہونے نہ دیا

خواب آنکھوں میں سجائے رہے ہم چاہت کے
وقت نے ان کو حقیقت کبھی ہونے نہ دیا

ہم نے چاہا تھا کہ اشکوں سے تمھیں رام کریں
رسمِ دنیا نے مگر بزم میں رونے نہ دیا

دادؔ آداب ِ محبت کا تقاضا تھا کہ ہم
پھوٹ کے روئے پر دامن کو بھگونے نہ دیا

Rate it:
Views: 453
04 Oct, 2017