تیری یادوں کا آنچل
Poet: UA By: UA, Lahoreتیری یادوں کا آنچل تھام کے کچھ دیر سو لیں گے
چلو کچھ دیر خوابوں میں تمہارے ساتھ ہو لیں گے
بہت دن ہو گئے ماضی میں جھانک کر نہیں دیکھا
کبھی فرصت ملی تو بیٹھ کے ماضی ٹٹولیں گے
تمہاری مسکراتی آنکھیں دیکھیں ہیں تو یاد آیا
کہا تھا تم نے تیرے آنسو ہم دل میں سمو لیں گے
زمانے کے دئیے سارے ستم ہم بھول جائیں گے
غمِ جاناں میں ہاں لیکن یہ جسم و جاں ڈبو لیں گے
بہت سی اپنی باتیں تم سے کرنے والے ہیں عظمٰی
مگر کہنے سے پہلے باتوں کے اوزان تولیں گے
More General Poetry






