تیری یادیں میری آنکھوں میں اتر آئی ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreتیری یادیں میری آنکھوں میں اتر آئی ہیں
تیری باتیں سبھی اب دل میں اتر آئی ہیں
مدت سے خود کو بھول کے بیٹھی رہی میں
میری یادیں بھی تیرے ساتھ ابھر آئی ہیں
تمہیں پایا تھا تو احساس ہوا زندگی کیا ہے
تمہیں کھو یا تو میری آنکھیں ہی بھر آئی ہیں
بہت ہی دیر تک سوچا تمہیں جو آج فرصت سے
شبیہیں سابقہ پہروں کی اج بھی نظر آئی ہیں
مجھے کچھ دیر عظمٰی آج یونہی تنہا رہنے دو
بہت سی ان کہی باتیں تخیل میں در آئی ہیں
More General Poetry






