تیری یاد کے ضدی لمحے
قید ہیں میری یادوں میں
تیرے خواب سہانے جاناں
رہتے ہیں میری نیندوں میں
تیرے حسن کے سارے جلوے
جچتے ہیں میری آنکھوں میں
تیرے رخِ روشن کے عکس
ٹھہرے ہیں میری آنکھوں میں
تیری چمکتی آنکھوں کے دئے
روشن ہیں میری راتوں میں
تیرے لہجے کے سب رنگ
مہکتے ہیں میری باتوں میں
تیری یاد کے ضدی لمحے
قید ہیں میری یادوں میں