تیرے خیال کی تاثیر نے یہ حال کر دیا
میرے تھکن زدہ وجود کو نہال کر دیا
تیری دعاؤں کے اثر نے میری زندگی کے ساتھ
میرے عروج کو بھی دیکھ لا زوال کر دیا
میرے پروردگار مجھ پہ تیری ذات مہرباں
کہ تو نے مجھ سے بے نشاں کو باکمال کر دیا
میں وہ ذرہ کہ اپنی ذات سے بھی آشنا نہیں
اسی کو تو نے زمانے میں ایک مثال کر دیا
اس کے احسانوں کا عظمٰی حق ادا کروں تو کیا
کہ جس نے میرے ہر اندوہ کا زوال کر دیا