تیرے سوا زندگی میں کچھ نہیں
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birminghamمیں سچے دل سے یہ بات کہتا ہوں
دنیا کی ہر شے سے تمہیں زیادہ چاہتا ہوں
میں نے تجھے سرابوں میں دیکھا ہے
کئی بار خوابوں میں دیکھا ہے
چین ملتا نہیں دن کو نہ آرام شب کو
تنہائی میں یاد کر لیتا ہوں اپنے رب کو
جب بھی نیا دن آتا ہے
میرے لیے کوئی اچھی خبر نہ لاتا ہے
تمہارے بنا زندگی تنہا ہے
تم سے دوری میرے لیے سزا ہے
تیرے سوا زندگی میں کچھ نہیں
تیری جدائی سے بڑا کوئی دکھ نہیں
خدا کے لیے مجھے اور نہ تڑپاؤ
جتنا جلد ہو سکے میرے پاس چلے آؤ
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






