جاناں!میرا اتنا سا کام کرنا
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaجاناں ! میرا اتنا سا کام کرنا
اپنی دعاؤں کا اک پل میرے نام کرنا
مانگنا ڈھیرں خوشیاں خدا سے
چاہے تم اپنے لیے
میرے لیے خدا سے کہہ کر
خود کو میرے نام کرنا
جب مانگنا اپنے ہمسفر تو
اپنے لفظوں میں بس میرا ہی شمار کرنا
میری ہر خوشی کو چاہے
تم اپنے نام کرنا
بس تم اپنی زندگی کا
ہر لمحہ میرے نام کرنا
جاناں ! میرا اتنا سا کام کرنا
( یہ دعا یہ لفظ کسی خاص کے لیے )
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






