Add Poetry

جان جاؤ گے

Poet: UA By: UA, Lahore

آنکھوں نے جو کہا ہے وہ جان جاؤ گے
اس دل کا مول کیا ہے تم جان جاؤ گے

اے مہرباں یہ راز ابھی کھل نہیں سکتا
لمحہ بہ لمحہ بھید سبھی جان جاؤ گے

کب تک میری ہستی سے انجان رہو گے
خود میری حقیقت کو تم جان جاؤ گے

گرچہ میں تم سے دور میرے مہربان رہوں
جس حال میں رہوں گی تم جان جاؤ گے

شوق ادا نے کیا کیا قرینے سکھا دئیے
جس دن ملو گے اس دن سب جان جاؤ گے

اپنے تخیّلات کی تصویر کیا ہوگی
تھوڑا سا غور و فکر کرو جان جاؤ گے

Rate it:
Views: 444
10 Nov, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets