Add Poetry

جان! دشوار ہی رہنے دو مجھے

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

اتنا دشوار ہوں کیا سمجھوگی
جان! دشوار ہی رہنے دو مجھے

میں تو خود پر بھی نہیں کُھل پایا
تم بھی اسرار ہی رہنے دو مجھے

یہ زمیں مجھ پہ ستم ڈھاتی ہے
تم سرِدار ہی رہنے دو مجھے

نیند کب مجھ کو سُلاسکتی ہے
تم بھی بیدار ہی رہنے دو مجھے

تم بھی اوروں کی طرح رہنے دو
زیست پر بار ہی رہنے دو مجھے

پھول ہیں رشتے سبھی، خار ہوں میں
خار ہوں، خار ہی رہنے دو مجھے

نارسائی ہی مری قسمت ہے
تو طلب گار ہی رہنے دو مجھے
 

Rate it:
Views: 329
20 Aug, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets