جاگو سویرا ہو گیا ہپے

Poet: UA By: UA, Lahore

جاگو سویرا ہو گیا ہے
دیکھو اندھیرا کھو گیا ہے

روپہلی صبح جاگی ہے
رات کا آنچل سو گیا ہے

اوس کا موتیوں جیسا بادل
پھولوں کلا منہ دھو گیا ہے

گلشن کا ہر پھول اور پتا
نکھرا نکھرا ہو گیا ہے

نظروں میں یہ منظر آکے
سندر سپنے سمو گیا ہے

دل کا آنگن اس منظر سے
گلشن گلشن ہو گیا ہے

عظمٰی تم بھی جاگو دیکھو
سماں سہانا ہو گیا ہے

جاگو سویرا ہو گیا ہے
دیکھو اندھیرا کھو گیا ہے

Rate it:
Views: 553
23 Aug, 2011