قاتل کی محبت میں نہیں کوئ کمی ھے
مقتول کی موت پر آنکھوں میں نمی ھے
زندگی کا یہ دوھرا معیار ھے کیسا
مومن کی منافق سے اسلیئے بنی نہیں ھے
قافلے کی رھبر پر نظر جمی نہیں ھے
راستہ بھٹکنے پر پھر کیوں یہ برھمی ھے
بھٹکے ھوئے کو کوئ راستہ دکھائے گا کیسے
جنھیں منزل پر پہچنے کی کوئ جلدی نہیں ھے
مسلماں تو ھیں پر مومن سبھی نہیں ھیں
رب کو منالے سجدوں سے وہ جبیں نہیں ھے
قرآن کو پڑھنے والا قاری بنے گا کیسے
قرآن کو سمجھنے کی کوشش جسنےکری نہیں ھے