جب بھی دیتا ہے وہ کچھ مجھے تو سزا دیتا ہے
Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabadجب بھی دیتا ہے وہ کچھ مجھے تو سزا دیتا ہے
پر اس کی چاہت میں تڑپنا بھی مزا دیتا ہے
جب کبھی کھولتا ہے وہ سرشام زلفیں اپنی
تو پھر اس کا چلنا تو فضاؤں کو نشہ دیتا ہے
اس کی آنکھوں میں ہےشاید جھیلوں کی سی گہرائی
کہ دیکھنے والا تو بچانے کی صدا دیتا ہے
اس کی باتوں میں سحر ہے اس کی اداؤں میں نشہ ہے
ملنے والا تو اسے اپنی جان گنوا دیتا ہے
جو بھی دیکھے اسے ساجد اس کا دیوانہ ہو جائے
مرنے والا بھی اسے جینے کی دعا دیتا ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad