جب بھی ہم دیکھتے ہیں دل بھر کر
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysiaجب بھی آںکھوں کا موسم جگاتے ہیں
سارے منظر ہی دل کو بھاتے ہیں
جب بھی ہم دیکھتے ہیں دل بھر کر
وہ نظر ہم سے کیوں چراتے ہیں
اپنے الفاظ کے لبادے میں
اپنے جزبات ہم چھپاتے ہیں
شام کو جگنووں کی محفل میں
قافلے یاد کے ستاتے ہیں
روشنی کی طلب میں وشمہ
جگنوْوْں سے ہی دھوکا کھاتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






